پاک بحریہ کا اگلا چیف کون ہوگا؟ تقرری کا عمل شروع ہوگیا۔

ہفتہ 23 ستمبر 2017 01:24

پاک بحریہ کا اگلا چیف کون ہوگا؟ تقرری کا عمل شروع ہوگیا۔
اسلام آباد:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-23 ستمبر-2017ء) پاکستان کے اگلے نیول چیف کے لیے تقرری کاعمل شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ 8اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں تاہم پاک بحریہ کی نئی کمان بھی 8اکتوبر کو ہی سونپی جائیگی اس سلسلے میں وزیردفاع نے پاک بحریہ کے 4سینیر افسران پرمشتمل سمری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کوبھجوادی ہے لیکن نئے نیول چیف کا فیصلہ وزیراعظم کی سفارش پرصدرمملکت کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وہ صرف یہ بتاسکتے ہیں کہ نئےنیول چیف کی سمری بھجوادی ہے۔ نیول چیف کی اگلی کمان کے لیے ڈپٹی چیف آف آپریشنزوائس ایڈمرل سیدعارف اللہ حسینی،چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سمیت کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل کلیم شوکت اور ڈپٹی چیف آف ٹریننگ اینڈایولیوایشن وائس ایڈمرل وسیم اکرم کا نام زیر غورہے۔