یفل ٹاور کے قریب ٹرین اسٹیشن میں بم کی اطلاع، بس اسٹیشن خالی کرالیاگیا۔

ہفتہ 23 ستمبر 2017 00:42

یفل ٹاور کے قریب ٹرین اسٹیشن میں بم کی اطلاع، بس اسٹیشن خالی کرالیاگیا۔
پیرس:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-23 ستمبر-2017ء)پیرس میں ایفل ٹاور کے قریب ٹرین اسٹیشن میں ممکنہ طور پر دہشتگرد حملے کی اطلاع پر اسٹیشن کو خالی کرالیاگیاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایفل ٹاور کے قریب ٹرین اسٹیشن میں بم کی اطلاع کے باعث اسٹیشن کو خالی کرالیاگیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ایفل ٹاور کے قریب واقع کیمبرونی میٹرواسٹیشن میں پولیس کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیمبرونی میٹرو اسٹیشن ایفل ٹاور سے کچھ فاصلہ پر ہے اور یہ مقام سیاحوں کی نگاہ کا مزکز بھی رہتا ہے جس کے باعث یہاں ہر وقت لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔