صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی جانب سے کوڈی کوڈی ٹیم کے کھلاڑیوںکو انعام کی رقم کی تقسیم

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:51

سکھر۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی جانب سے کوڈی کوڈی ٹیم کیلئے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے کی انعام رقم کھلاڑیوںمیں تقسیم کی گئی، ڈسٹرکٹ اسپورٹ آفیسر سکھر محمد حسین مکانی نے صوبائی وزیر کی جانب سے کھلاڑیوں کو رقم تقسیم کی ۔

(جاری ہے)

سندھ کوڈی کوڈی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی علی حسن شیخ اور جنرل سیکریٹری محمد پناہ مہر نے صوبائی وزیر کھیل اور سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا کھڑو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے سندھ میں کوڈی کوڈی کھیل کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، سندھ کے قدیم کھیل کوڈی کوڈی کے فروغ کیلئے صوبائی وزیر اور سیکریٹری و ڈائریکٹر اسپورٹس کی کوششیں قابل تعریف ہیں،ان کوششوں کی وجہ سے سندھ میں ایک بار پھر کوڈی کوڈی کھیل کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :