محرم الحرام کے سلسلہ میں سول ڈیفینس آرگنائزیشن روہڑی کا اجلاس

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے اور ماتمی جلوسوں کے عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کے سلسلہ میں سول ڈیفینس آرگنائزیشن روہڑی کا ایک اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر انچارج ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفینس روہڑی شفیق احمد سومرو، سینئر پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس روہڑی آغا عبدالجبار سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہر سال کی طرح امسال بھی آرگنائزیشن کی جانب سے فرسٹ ایڈ کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلہ میں ضروری انتظامات کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :