یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی پاکستان سکھر کے زیر اہتمام یکم محرم الحرام( جمعہ کے روز) یوم شہادت حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یوم فاروق اعظم ؓ کے موقع پر نماز جمعہ کے اجتماعات میں میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے صدر حاجی غلام یاسین سعیدی، علماء کونسل کے رکن علامہ حافظ محمد مستقیم قادری، شکیل احمد صدیقی، مولانا غلام محمد بلوچ، مولانا افضل مصطفائی، حافظ اقبال انصاری، مولانا عثمان افضل اور دیگر نے کہا کہ سیدنا حضرت عمر فاروق کی شان و شوکت اور فتوحات سے حاصل کیں مربوط اور منظم نظام حکومت قائم کر کے عدل و انصاف کا بول بالا کیا، غربا، مستحقین اور ضرورت مندوں کی ان کے دروزے پر جاکر داد رسی کرنا انکا طرہ امتیاز تھا۔

(جاری ہے)

علماء اور مذہبی رہنمائوں نے کہا کہ فاروق اعظم ؓ عشرہ مبشرہ جیسے خوش نصیب صحابہ کرام میں شامل ہیں، جنہیں حضور ﷺ نے جنت کی بشارت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں، اور بچوں کو اپنے عظیم صحابہ کرام کی تعلیمات اور خدمات سے آگاہ کرنا چاہیئے۔ سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ نے اپنے دور خلافت میں بیت المقدس کو فتح کرنے اور قیصر و کسریٰ کے پیوند خاک کر کے اسلام کی عظمت کا پرچم لہرانے کے علاوہ شام، مصر، عراق، جزیرہ، خورستان، عجم، آرمیان، آذر بائیجان، فارس، کرمان، خراسان اور مکران سمیت دیگر کئی علاقے فتح کئے آپ ؓ کے دور خلافت میں 3600 علاقے فتح ہوئے 900 جامع مساجد اور 4000 عام مسجدیں تعمیر ہوئیں، حضرت عمر فاروق ؓ کے دور حکومت میں ہی خزانے کا محکمہ قائم کیا گیا، عدالتیں قائم کر کے قاضی مقرر کئے گئے، جیل خانہ اور پولیس کا محکمہ بھی آپ ؓ کے دور خلاف میں بنا، حضرت عمر فاروق ؓ نے تاریخ سن ہجری قائم کیا جو آج تک جاری ہے، فوجی دفتر اور دفتر مال بھی قائم کیا، پیمائش، مردم شماری، نہروں کی کھدائی، نئے شہر آباد، صوبوں کا قیام، آپ ؓ کے دور کے اعلیٰ و ارفع کارنامے ہیں، آپ ؓ نے رعایا کیلئے بہت سارے فلاحی و اصلاحی کام کئے۔

متعلقہ عنوان :