Live Updates

پارٹی کی پہلی خواہش ہے کہ نواز شریف ہی پارٹی کے صدر رہیں ، الیکشن بل کی ترمیم سے عمران خان اور آصف زرداری بھی مستفید ہو سکتے ہیں ، سینیٹ میں قانون کی منظوری میں پی ٹی آئی اور اعتزاز احسن نے رکاوٹ ڈالنا چاہی

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارٹی کی پہلی خواہش ہے کہ میاں نواز شریف ہی پارٹی کے صدر رہیں ، الیکشن بل کی ترمیم سے عمران خان اور آصف زرداری بھی مستفید ہو سکتے ہیں ، سینیٹ میں قانون کی منظوری میں پی ٹی آئی اور اعتزاز احسن نے رکاوٹ ڈالنا چاہی۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگراما میں گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اس بل پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے اعتراض نہیں کیا تھا مگر سینیٹ میں قانون کی منظوری میں پی ٹی آئی اور اعتزاز احسن نے رکاوٹ ڈالنا چاہی ۔ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کے لئے پھر سے وزیر اعظم بننا اہم نہیں مگر ہماری پارٹی کی پہلی خواہش ہے کہ وہ پارٹی کے صدر رہیں ۔

(جاری ہے)

جہاں نواز شریف کو ماضی میں ان کی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی تو اس بار امید تھی کہ ان کو مدت پوری کرنے دی جائے گی ۔

ہماری پرفارمنس بھی اچھی تھی اس لئے امید تھی کہ ہمارے ساتھ چھیڑ خانی نہیں ہو گی مگر پھر بھی ہمارے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ۔ جودھرنوں سے شروع ہوئی اور عدالتی نااہلی پہ آکر رکی ہے بات ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ میاں نواز شریف کے لئے وزیر اعظم بننا اہم نہیں ہے بلکہ ان کے لیے پاکستان میں قانون و آئین کی حکمرانی ، سول سپریمیسی اور پارلیمان کی سپریمیسی قائم کرنا زیادہ اہم ہے ۔

نواز شریف کے نظریئے اور مقصد کے لئے ہم کام کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن بل کی ترمیم سے عمران خان اور آصف زرداری بھی مستفید ہونگے ۔ ہم ووٹ کے لئے اختر مینگل ایم کیو ایم کے ایک سینئر اور ذوالفقار کھوسہ صاحب کے ووٹ پر مشکور ہیں ۔ اگر منظوری کے لئے ووٹ ہوئے تو نااہلی کی 5 سالہ مدت میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات