Live Updates

حیدرآباد کے جلسہ میں عمران خان نے سندھی ٹوپی پہننے سے انکار کرکے سندھ صوبے سے نفرت کا اظہار کیا ہے ، وزیر اطلاعات سندھ

عمران خان نے شاہ لطیف، سچل اور سامی کے صوفیانہ پیغام سے انکار کیا ہے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کا ایک مکمل عکس ہے۔

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ، لیبر و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے جلسہ میں عمران خان نے سندھی ٹوپی پہننے سے انکار کرکے سندھ صوبے سے نفرت کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے شاہ لطیف، سچل اور سامی کے صوفیانہ پیغام سے انکار کیا ہے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کا ایک مکمل عکس ہے،سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مغرور عمران خان نے سندھ کی تہذیب اورثقافت کی توہین کی ہے اور سندھ کی ثقافت اور تہذیب کی توہین کرنے والا کبھی سندھ اور سندھ کے باسیوں کا ہمدرد نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اندر سندھ اور سندھ کے لوگوں سے نفرت سے بھرا ہوا ہے، جس کا اظہار کبھی وہ کالاباغ ڈیم کی حمایت کرکے کرتے ہیں تو کبھی سندھی ٹوپی پہننے سے انکار کرکے کرتے ہیں لیکن سندھ کے غیرت مند لوگ اپنی ثقافت سے اپنی جان سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور اس کی توہیں کبھی برداشت نہیں کریں گے ،سندھ کے لوگوں نے ماضی میں سندھی ٹوپی سے نفرت کرنے والے کو منہ توڑ جواب دیا ہے اب عمران خان سے بھی اسی نفرت کا اظہار کریں گے،سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان سندھ کے عوام کے لیے ایک بار پھر ارغون اور ترخان بن کرآر رہے ہیں، جس کو سندھی ٹوپی سے نفرت ہے وہ سندھ میں دودھ کی ندیاں بہانے کی بات کرتا ہے، یہ سندھ کے عوام کے ساتھ مذاق ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات