تحریک پاکستان کے سینئر کارکن ،بانی پاکستان قائد اعظم کے قریبی ساتھی، سینئر مسلم لیگی رہنما اورسابق وفاقی وزیر میر نواز خان مروت84برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مرحوم سینئر قانون دان اور اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری میر خالد نواز مروت کے والد ہیں

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:30

تحریک پاکستان کے سینئر کارکن ،بانی پاکستان قائد اعظم کے قریبی ساتھی، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) تحریک پاکستان کے سینئر کارکن ،بانی پاکستان قائد اعظم کے قریبی ساتھی، سینئر مسلم لیگی رہنما اورسابق وفاقی میر نواز خان مروت84برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم سینئر قانون دان اور اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری میر خالد نواز مروت کے والد ہیں ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد مدثر کے ڈی اسکیم نمبر ون میں ادا کی گئی ۔

جس میں مرحوم کے اہل خانہ ،عزیز واقارب ،وکلا اور عمائدین شہر نے شرکت کی ۔ان کے صاحبزادے میر خالد نواز مروت کے مطابق میر نواز خان مروت یکم فروری 1933 کو لکی مروت میں پیدا ہوئے ۔وہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور ماہر قانون تھے ۔میر نواز خان مروت 1985میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

وہ وفاقی وزیر قانون بھی رہے ۔ان کے صاحبزادے میر خالد نواز مروت کے مطابق ان کے والد میر نواز خان مروت کو یہ شرف حاصل ہے کہ انھوں نے توہین رسالت کے حوالے سے قانون سازی کی تیاری میں میں مرکزی کردار ادا کیا اور اس مسودہ کو قومی اسمبلی وسینٹ میں وزیر قانون کی حیثیت سے پیش کیا ۔

اس وقت کی پارلیمنٹ نے اس قانون کی منظور کیا ۔انھوں نے بتایا کہ وہ پوری زندگی مسلم لیگ سے منسلک رہے ہیں ۔میر نواز خان مروت کو آج ( ہفتہ ) اسلام آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔