صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا سیالکوٹ میںورکنگ بائونڈری کے علاقہ سلانوالی کا دورہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے سیالکوٹ میںورکنگ بائونڈری کے علاقہ سلانوالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر فر خ نو ید،ممبران صوبائی اسمبلی، وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے بھارتی شیلنگ سے شہید ہونے والے محمد اشرف کے ورثاء سے تعزیت کی اور شہید کی بیوہ کو 5 لاکھروپے مالیت کا امدادی چیک دیا۔

(جاری ہے)

محمد منشاء اللہ بٹ نے سی ایم ایچ جا کرزخمیوں کی عیادت کی اورشدید زخمیوں کو75ہزار روپے فی کس جبکہ معمولی زخمیوں کو 25ہزار روپے فی کس کے امدادی چیک دئیے۔بھارتی جارھیت سے ابتک6افراد زخمی اور درجنوں زکمی ہوئے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہرینجرز نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیاپوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن کی نہتے شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی جارحیت کے باوجود عوام کے حوصلے بلند ہیں۔