نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کے فلڈ کنٹرول یونٹ کا دورہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندگان نے زیرقیادت ممبر آپریشن بریگیڈیئر مختار احمد پی ڈی ایم اے کے فلڈ کنٹرول یونٹ کادورہ کیا اور موبائل کمیونیکیشن لیب کا افتتاح کیا۔اس مو قع پرڈی جی پی ڈی ایم اے مدثر وحید ملک، ڈائریکٹر ایڈمن خرم شہزاد اورپراجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی یو۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے پنجاب حمید اللہ ملک نے انہیں بریفنگ دی اور سٹیٹ آف دی آرٹ کنٹرول روم یونٹ کی تکنیکی فعالیت کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے اس کے دیگر فوائد کے بارے میں بتایا کہ کس طرح لوگو ں کی زندگیوں کو قدرتی آفات میں محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے یونٹ کی دن رات انتھک محنت کو بریگیڈیئرر مختار احمد نے سراہا اور بہتر اقدامات کرنے پر ڈی جی مدثر وحید ملک کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :