تیسری سرجری کے والدہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے‘مریم نواز

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوا ز نے کہاکہ تیسری سرجری کے بعد میری والدہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے بتایاکہ تیسری سرجری کے بعد والدہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اوران کو گھر منتقل کردیاگیا ہے ۔ والدہ کی صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں ۔انہوںنے اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا ئیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔