․اسلام آباد ،سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گرفتار نائیجرین باشندے سمیت2افراد کیخلاف دھوکہ دہی کا ایک اور مقدمہ درج

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گرفتار نائیجرین باشندے سمیت2افراد کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ شالیمار پولیس کو عمران خان نے بتایا کہ کرس اور ذکائ اللہ نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر مدعی کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے 37لاکھ 80ہزار روپے بٹور لئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ دونوں ملزمان کو قبل ازیں شہری کو سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون بن کر بیرون ملک سے رقم بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :