اسلام آباد ،گھریلو ملازمہ نے 4افراد سے ملکر مالک کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرلئے ،گھر کو آگ لگا دی

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) تھانہ شالیمار کی حدود میں گھریلو ملازمہ نے 4افراد کے ساتھ مل کر مالک کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو ایف ٹین ون کے رہائشی محمد یوسف نے بتایا کہ کومل اس کے گھر میں کام کے بہانے آئی اور 4نامعلوم ملزمان کے ہمراہ اس کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کی بعدازاں گھر کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ن