اسلام آباد، آئل ٹینکر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) تھانہ ترنول کے علاقے میں آئل ٹینکر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو ظہیر اختر نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ شیل کمپنی کے آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی جبکہ وہ خود زخمی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ن

متعلقہ عنوان :