بیگم کلثوم نوازہسپتال سے گھرمنتقل ہوگئیں

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:15

بیگم کلثوم نوازہسپتال سے گھرمنتقل ہوگئیں
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء)سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازہسپتال سے اپنے بیٹے حسین نوازکے لندن میں واقع گھرمنتقل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلابیگم کلثوم نوازکولندن کے ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ہے ،ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعدبیگم کلثوم نوازلندن میں اپنے بیٹے حسین نوازکے فلیٹ میں قیام پذیررہیں گی،کلثوم نوازکے ساتھ حسین نوازکے فلیٹ میں ان کے شوہرنوازشریف،بیٹی مریم نوازاورحسین نوازبھی موجودہوں گے ۔

اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریفنے میڈیاسے گفتگومیں کہاکہ ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے ۔حسین نوازنے کہاکہ والدہ کی مزیدرپورٹ آناباقی ہیں ۔واضح رہے کہ کینسرکاشکاربیگم کلثوم نوازکے اب تک 3آپریشنزہوچکے ہیں۔