ماڈل ٹاون آپریشن میں حصہ لینے والے 2 پولیس افسران نے پنجاب حکومت کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 ستمبر 2017 22:41

ماڈل ٹاون آپریشن میں حصہ لینے والے 2 پولیس افسران نے پنجاب حکومت کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2017ء) ماڈل ٹاون آپریشن میں حصہ لینے والے 2 پولیس افسران نے پنجاب حکومت کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے پنجاب پولیس کے 2 افسران پنجاب حکومت کیخلاف وعدہ معاف بننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں افسران ماڈل ٹاون آپریشن میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :