سانحہ ماڈل ٹائون کے اصل کردار بے نقاب ہو چکے، انشاء اللہ جلد کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے ،چودھری شجاعت، پرویزالٰہی

پنجاب حکومت متاثرین کی دادرسی نہیں ہونے دے رہی، جلد اللہ کی پکڑ میں آئیں گی: چودھری عارف اور عابد جوتانہ کی قیادت پاکستان مسلم لیگ جہلم کے وفد کی ملاقات

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:47

سانحہ ماڈل ٹائون کے اصل کردار بے نقاب ہو چکے، انشاء اللہ جلد کیفر کردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ جہلم کے وفد نے چودھری عارف اور عابد جوتانہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں محمد عبداللہ عاصم، ارم اعجاز، ماریہ اعجاز اور انعام الحق ایڈووکیٹ شامل تھے جبکہ نادر دوگل ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سانحہ ماڈل ٹائون میں ہر سطح پر عوامی تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کے اصل مجرم بے نقاب ہو چکے ہیں، انشاء اللہ جلد کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے، ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ کا یہی مطالبہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ جلد از جلد پبلک کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے مجرم لواحقین کی دادرسی نہیں ہونے دے رہے، ہمارا ایمان ہے کہ ظالم جلد اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کب تک انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالے گی، انصاف ہر حال میں ہوگا کیونکہ مجرم جتنا مرضی چھپ جائیں ایک نہ ایک دن قانون کی پکڑ میں ضرور آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :