Live Updates

الیکشن ریفارمز بل شق میں ترمیم سے مسلم لیگ(ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا،یہ سب نواز شریف کا کیریئر دوبارہ شروع کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کا ٹوئیٹر پیغام

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:46

الیکشن ریفارمز بل شق میں ترمیم سے مسلم لیگ(ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز بل شق میں ترمیم سے مسلم لیگ(ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا،یہ سب نواز شریف کا کیریئر دوبارہ شروع کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہو چکا ہے،اب الیکشن ریفارمز شق میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا اور یہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا مردہ کیریئر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات