بھارت نے کولڈ سٹارٹ کیا تو پاکستان سے ہارٹ سٹارٹ ہو جائیگا ، بھارت کی کوشش محدود پیمانے پر پاکستان کے خلاف جنگ ہے ،

دنیا دیکھ رہی ہے کہ کالعدم تنظیمیں نئے نام سے رجسٹریشن کروا رہی ہیں ،وزیراعظم نے کہہ دیا کہ اگر امریکہ نے بھارت کو افغانستان میں کردار دینے کی بات کی تو قابل قبول نہیں ہوگا، ہم اس کے خلاف مزاحمت کریں گے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:46

بھارت نے کولڈ سٹارٹ کیا تو پاکستان سے ہارٹ سٹارٹ ہو جائیگا ، بھارت کی ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت جنگ کا کولڈ سٹارٹ کرتا ہے تو ادھر سے ہارٹ سٹارٹ ہو جائے گا ، بھارت کی کوشش محدود پیمانے پر پاکستان کے خلاف جنگ ہے تاکہ پاکستان پر قبضہ کیا جا سکے ، دنیا دیکھ رہی ہے کہ کالعدم تنظیمیں نئے نام سے رجسٹریشن کروا رہی ہیں ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے بھارت کو افغانستان میں کردار دینے کی بات کی تو قابل قبول نہیں ہوگابلکہ ہم اس کے خلاف مزاحمت کریں گے، یہ بات انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر کے پس منظر میں کہی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے تین سال میں نیشنل ایکشن پلان پر اس طرح عمل نہیں ہوا جس طرح ہونا چاہیے تھا جب تک ہم اپنے گناہوں اور غلطیوں پر نادم نہیں ہوں گے ترقی نہیں کرسکتے ، بھارت محدود پیمانے پر جنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ پاکستان پر خدانخواستہ قبضہ کر سکے ۔اگر بھارت جنگ کا کولڈ سٹارٹ کرتا ہے تو ادھر سے ہارٹ سٹارٹ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کالعدم تنظیمیں نئے ناموں سے رجسٹریشن کروا رہی ہیں ، پاکستانی حالات کے مطابق میرے بیان کو تقویت ملتی ہے۔