تیسری سرجری کے بعد والدہ کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے،والدہ کو گھر لے آئے ہیں،

دعائوں پر اللہ تعالیٰ قوم کو جزائے خیر دے،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کاٹوئیٹر پیغام

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:46

تیسری سرجری کے بعد والدہ کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے،والدہ کو گھر لے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کوتیسری سرجری کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ،مریم نواز نے کہا کہ والدہ اب روبصحت ہیں،انکو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے،والدہ کیلئے دعائوں پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کیلئے دعائوں پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے،والدہ کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری کامیاب سرجری کے بعد والدہ کو اب گھر لے آئے ہیں۔