خیبرپختونخواہ میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید موبائل ایمرجنسی میڈیکل یونٹس نے کام شروع کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 ستمبر 2017 21:55

خیبرپختونخواہ میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2017ء) خیبرپختونخواہ میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید موبائل ایمرجنسی میڈیکل یونٹس نے کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک بہترین قدم اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید موبائل ایمرجنسی میڈیکل یونٹس نے کام شروع کر دیا ہے۔ ان موبائل یونٹس میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ ان موبائل یونٹس کے ذریعے وہ علاقے جہاں صحت کی خاطر خواہ سہولیات نہیں ہیں، وہاں عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :