پنجاب حکومت کا احسن اقدام، موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز اعلان کردیا۔

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:44

پنجاب حکومت کا احسن اقدام، موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز اعلان ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-22 ستمبر-2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے 9شہروں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ترکش حکومت کے اشتراک سے 9 شہروں میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس متعارف کروائی ہے تاکہ مریضوں کے پاس تاخیر سے پہنچنے اور انکو فوری ریلیف دینے کا کام کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ موٹرسائیکل ایمولینس سروس سے مریضوں کے پاس فوری اور آسان طریقے سے پہنچنے میں کافی مدد ملے گی کیونکہ اس سے قبل ایمبولینس کی گاڑی اکثر ایسی جگہوں پر پھنس جاتی تھیں جہاں رش یا پھر گاڑی گزرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی لیکن موٹرسائیکل ایمولینس سروس سے اب مریضوں کو فوری اور بروقت ریلیف مل سکے گا لیکن ابھی یہ سروس صرف 9شہروں میں مہیا کی گئی ہے جس میں لاہور، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، گجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان سمیت ساہیوال شامل ہیں۔