Live Updates

مشال خان قتل کیس میں ملوث تحریک انصاف کا کونسلر عارف خان گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 ستمبر 2017 21:42

مشال خان قتل کیس میں ملوث تحریک انصاف کا کونسلر عارف خان گرفتار کر لیا ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2017ء) مشال خان قتل کیس میں ملوث تحریک انصاف کا کونسلر عارف خان گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی مردان میں کچھ عرصہ قبل توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیے جانے والے طالب علم مشال خان کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مشال خان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم تحریک انصاف کے کونسلر عارف خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عارف خان کو مردان پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ عارف خان مشال قتل کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ تاہم اب کافی عرصے بعد پولیس کو عارف خان کی مردان موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عارف خان کو مزید تفتیش کیلئے ہری پور جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :