عدلیہ کوگالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہئے، ملک میں جھاڑوپھیڑنے کاوقت آگیا،شیخ رشید

انڈر19کرکٹ ٹیم ملک نہیں چلاسکتی ،یہ ماماجی کی دکان نہیں ،پاکستان اورنوازشریف اکٹھے نہیں چل سکتے ،نہ ہی ملک میں اسحاق ڈارکی پالیسیاں چل سکتی ہیں پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بیرونی طاقتیں لڑاتی ہیں الیکشن قانون کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا،شایدملک میں جھاڑوپھیرنے کاوقت آگیا، انٹرویو

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:30

عدلیہ کوگالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہئے، ملک میں جھاڑوپھیڑنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عدلیہ کوگالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہئے ملک میں جھاڑوپھیڑنے کاوقت آگیا،انڈر19کرکٹ ٹیم ملک نہیں چلاسکتی ،یہ ماماجی کی دکان نہیں ،پاکستان اورنوازشریف اکٹھے نہیں چل سکتے ،نہ ہی ملک میں اسحاق ڈارکی پالیسیاں چل سکتی ہیں ،پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بیرونی طاقتیں لڑاتی ہیں الیکشن قانون کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا،شایدملک میں جھاڑوپھیرنے کاوقت آگیا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وہ پرویزمشرف سے رابطے میں نہیں ہیں ،لاہورہائی کورٹ کاحکم مظلوموں کی آوازہے ،بدبودارقسم کے راناجیسے لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف،نوازشریف کی نااہلی پرخوش ہیں ،مریم نوازشہبازکوآگے نہیں آنے دیں گے ،مریم نے باپ اورچچاکوآپس میں لڑایااوراپنے باپ بھائی کوملک سے نکالا،انڈر19کی ٹیم اس ملک کونہیں چلاسکتی ،یہ ماماجی کی دکان نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اب لندن میں بیٹھ کرقانونی چیکرچلائے جارہے ہیں ،عدلیہ کوگالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہئے ،شائدملک میں جھاڑوپھیرنے کاوقت آگیا،یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔اب اس ملک میں اسحاق ڈارکی پالیسیاں نہیں چل سکتی اورنوازشریف پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے ۔انہوںنے کہاکہ سب کہتے ہیں کہ حدیبیہ کیس نہیں کھلے گا،حدیبیہ کیس کھلے گامیں ایل این جی کی ڈیل کوچینلج کرنے جارہاہوں ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں فرقہ واریت نہٰں ،یہاں شیعہ سنی کی کوئی لڑائی نہیں ،بیرونی طاقتیں لڑاتی ہیں ۔شیخ رشیدنے کہاکہ اسمبلی نے دھوکے سے جوقانون منظورکیاوہ غیرآئینی ہے ،اگرکوئی سپریم کورٹ نہ گیاتومیں جاؤں گا،قانون ایک شخص کیلئے ہے ۔انہوںنے کہاکہ شاہدخاقان عباسی خودکومارچ تک وزیراعظم سمجھ رہے ہیں شاہدخاقان کے اداروں کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پہلے لاکھوں کے چورتھے اب اربوں کے ہوگئے ،نوازشریف کے انیس میں سے ابھی دومقدمے کھلے ہیں ۔کرپٹ لوگوں کوجیل میں ڈالیں گے توصولی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی لوٹی ہوئی دولت خطرے میں ہے ،یہ لندن فلیٹس بھی بیچ دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ آدھی دولت ٹھکانے لگادی ہے اورآدھی باقی ہے ،ایک سوال پرکہاکہ بے نظیرکے جنازے کوجس سٹریچرپرلایاگیااس کے تین پہیے تھے چوتھانہیں بے نظیرکے قتل کامقدمہ 9سال تک چلامگرکوئی بھی بیٹا،بیٹی یااورعدالت نہیں گیااب نوسال بعدپیپلزپارٹی کوبے نظیرکاکیس کاخیال آگیا۔انہوںنے کہاکہ قائدحزب اختلاف کاامیدوارنہیں ،عمران خان جس کوقائدحزب اختلاف نامزدکریں گے اسے ووٹ دوں گا،عمران خان سے میری دوستی ہے اوررہے گی۔