نہ سیاست نہ کھِیل، جمعے کے دن سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کیلئے ماہرہ خان کی وائرل تصاویر پسندیدہ موضوع بن گیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:23

نہ سیاست نہ کھِیل، جمعے کے دن سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کیلئے ماہرہ ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-22 ستمبر-2017ء)رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی تصاویر وائرل ہونے پر ماہرہ خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ماہرہ خان کی حمایت میں جہاں شوبز کے ستارے سامنے آئے وہیں ٹویٹر پر ''آئی سپورٹ ماہرہ خان''کا ٹرینڈ بھی بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں انہیں چاہئیے کہ وہ ماہرہ کے بارے میں بات کرنے کی بجائے جا کر اپنے گھر میں اپنی بیوی ، اپنی بیٹی ، اپنے بیٹے، اپنے خاوند پر دھیان دیں ، ہو سکتا ہے کہ وہ بھی یہی کر رہے ہوں یوں آج کا پورا دن سوشل میڈیا پر ہر جگہ مائرہ خان اور رنبیر کپور کا تذکرہ ہی ہوتا رہاہے کوئی مائرہ خان کے حق میں تو کوئی اسکے خلاف بول رہاہے۔