پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیرکو مناسب طریقہ سے حل کریں، چین

مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بہت واضح اور اٹل ہے پاک بھارت مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام بارے کام کریں مسئلہ کشمیر اقوم متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ،ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:13

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیرکو مناسب طریقہ سے حل کریں، چین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) چین نے کہا ہے امید ہے کہ پاک بھارت دیرینہ مسئلہ کشمیر کومناسب طریقہ سے پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کریںگے،مسئلہ کشمیر کے حل سے دیگر معاملات کو بہتر طریقہ سے سنبھالا جا سکے گا، مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بہت واضح اور اٹل ہے، پاک بھارت مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام بارے کام کریں۔

چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے گذشتہ روز اپنی پریس بریفنگ میں کہا امید ہے کہ پاک بھارت دیرینہ مسئلہ کشمیر کومناسب طریقہ سے مذاکرات کے ذریعے حل کریںگے۔ یہ مسئلہ دونوں ممالک مابین اہم ترین ہے دیگر تمام مسائل بھی اسی مسئلہ سے جڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے دیگر تمام معاملات اور مسائل کو بہتر طریقہ سے حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بہت جلد دونوں ممالک اپنے مسائل اور معاملات کو درست سمت میں لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر چینی موقف کے سوال کے جواب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چینی موقف انتہائی واضح اور اٹل ہے آج بھی چین اپنے اسی موقف کی تائید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک مابین امن ہونا اور معاملات میں قربت ناگزیر ہے ۔ دونوں ممالک کی کشیدگی عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لو نے کہا کہ ہم بھارت کی کشمیر میں ہونے والی ظلم و ستم کی رپورٹ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اس پر اقوام متحدہ پہلے ہی کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی اس تنازعہ کے پر امن حل کے لئے کوشاں ہے۔ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جانا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :