کسی سیاستدان کو پارٹی سربراہی سے ارکان کی مرضی کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا،

سینیٹ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا کردار شرمناک رہا ہے ،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا ٹوئیٹر پر پیغام

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:12

کسی سیاستدان کو پارٹی سربراہی سے ارکان کی مرضی کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کسی سیاستدان کو پارٹی سربراہی سے ارکان کی مرضی کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، سینیٹ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا کردار شرمناک رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے انتخابی اصلاحات کی منظوری پر کہا کہ کسی سیاستدان کو پارٹی سربراہی سے ارکان کی مرضی کے بغیر ہٹایا نہیں جاسکتا، قانون سازی میں تعاون پر اتحادی جماعتوں ، فاٹا، سینیٹرز، اختر مینگل ، فاروق ستار اور ذوالفقار کھوسہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا کردار شرمناک رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :