وزیراعظم کے ملٹری بریگیڈیئر اکمل کی خدمات فوج کو واپس دیدی گئیں

بریگیڈیئر وسیم چیمہ وزیراعظم کے نئے ملٹری سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:12

وزیراعظم کے ملٹری بریگیڈیئر اکمل کی خدمات فوج کو واپس دیدی گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ملٹری بریگیڈیئر اکمل کی خدمات فوج کو واپس دے دی گئی ہیں جبکہ بریگیڈیئر وسیم چیمہ کو وزیراعظم کا نیا ملٹری سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر اکمل جنہیں 2013ء میں مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آنے کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا ملٹری سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا اور وہ 4سال سے زائد عرصے تک ملٹری سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے۔ بریگیڈیئر اکمل آئندہ ہفتے پاک فوج میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جبکہ نئے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم چیمہ ان دنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :