صدر ، وزیراعظم، چیف جسٹس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو ریٹائرمنٹ پر سرکاری سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ایوان بالا میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کے سوال کے جواب

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:26

صدر ، وزیراعظم، چیف جسٹس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور تینوں مسلح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے صدر مملکت، وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج کے تینوں سربراہان کو ان کے عہدے کی مدت پوری ہونے یا ریٹائرمنٹ پر سرکاری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کے ضمنی سوال کے جواب میں تحریری طور پر وزیر داخلہ احسن اقبال نیبتایا کہ وفاقی ایریا میں صدر مملکت کیلئے ایک اوپر ماتحت اہلکار جو سب انسپکٹر ہوتا ہے اور اس کے ماتحت 4اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل پر مشتمل 2گاڑیوں کا سکواڈ فراہم کیا جاتا ہے، اسلام آباد میں قیام کے دوران سابق صدر پاکستان کی رہائش گاہ پر 24گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

سابق وزیراعظم کیلئے بھی ایک سب انسپکٹر اور چار ماتحت اہلکار پر مشتمل عملہ اور ایک سکواڈ گاڑی سیکیورٹی کیلئے فراہم کی جاتی ہے۔ سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر 24گھنٹے گن مین کی ڈیوٹی ہوتی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور تینوں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیکیورٹی کی فراہمی وزارت برائے دفاع کی ذمہ داری ہے۔