شکارپور ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس ،ممبران کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے شہریوں کی مال وجان کی حفاظت کرنے کی اپیل

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:06

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) شکارپور ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس ، میمبران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شہریوں کی مال وجان کی حفاظت کرنے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس زیر صدارت آغا مسیح الدین خان درانی کے ہوا ، اجلاس میں وائیس چیئرمین امیر علی کماریو نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں ڈکھن کے صحافی مرحوم ہزار خان چانڈو ، غلام رسول ملگانی اور دیگر معزز شخصیات کے وفات پر ان کے لیے دعا مغفرت مانگی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا مسیح الدین خان درانی نے کہاکہ لوکل گورنمینٹ نے لیٹر جاری کیا ہے کہ ہر یوسی سے پینے کا پانی کسی اچھی لیبارٹری سے چیک کروا کر رپورٹ ارسال کی جائے ، انہو ں نے کہا کہ کونسل کا ہر میمبر اپنے اثاثوں کی تفصیلات کے جمع کروائیں ، انہو ںنے کہاکہ شکارپور میں پہلے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوچکے ہیں اسی لیے شکارپورکو حساس قرار دیاگیا ہے اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی اپیل کرتے ہیں جبکہ منتخب نمائندے امن و امان قائم رکھنے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں گے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میمبران سید نادر شاہ ، غلام مصطفی جونیجو ، شعیب محمود سیال ، عبدالسلام انڑ اور دیگر نے کہاکہ محرم الحرام کے حوالے پولیس اور انتظامیہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کریں ، انہو ںنے کہاکہ سیکیورٹی کے حوالے سے شکارپور کو انتہائی حساس قرار دیاگیا ہے اور یہاں پر امن و امان کے مسائل ہیں یہاں پر جو بھی ایس ایس پی آتا ہے وہ پردہ نشین ہوجاتا ہے ، انہو ںنے کہاکہ کروڑوں روپوں کی لاگت سے سی سی ٹی کیمرے لگائے گئے ہیں جو کام نہیں کررہے ہیں جبکہ شہر میں موٹر سائیل پر گھومتے ہوئے معزز شہریوں کو پولیس چیکنگ کے دوران خوامخواہ تنگ کرکرتی ہے ،ممبران نے کہاکہ شکارپور سے رتودیرو اور شکارپور سے سکھر روڈ پر جو کٹس لگائے گئے ہیں وہ بہت خطرناک ہیں اور ان سے بہت نقصان ہوا ہے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، انجینئر اور ڈپٹی کمشنر شکارپور کو کہہ کر ان کو ٹھیک کروایا جائے ، م محرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت میمن نے کہاکہ جوبھی تحصیل ہیڈکوارٹر ہیں وہاں پر ہم نے انتظامات مکمل کردیئے ہیں اگر کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت پڑی تو ہم ڈی سی شکارپور اور آپ سے رابطہ کریں گے ۔