رنبیرکپور اور ماہرہ خان کی تصاویر وائرل ، شوبز کے ستارے ماہرہ خان کی حمایت میں سامنے آ گئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:00

رنبیرکپور اور ماہرہ خان کی تصاویر وائرل ، شوبز کے ستارے ماہرہ خان کی ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-22 ستمبر-2017ء) ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شوبز کے ستارے ماہرہ خان کی حمایت میں بول اُٹھے۔ ٹویٹر پر نیلم منیر نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب لوگ جو ماہرہ خان کے بارے میں بات کررہے ہیں ان کے لیے میرے پاس بھی ایک سرپرائز ہے۔ پنجاب کی ایم پی اے حنا بٹ نے کہا کہ آپ لوگ یہ طے کرنے والے کون ہوتے ہیں کہ کسی کو کیا کرنا چاہئیے اور کیا نہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔ ٹویٹر پر عثمان خالد بٹ نے بھی اپنی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ آج تک کبھی کسی نے یہ تو نہیں کہا کہ بے حیا اداکار سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے، شرمناک مناظر۔انہوں نے اپنے پیغام میں لوگوں کے دہرے معیار پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مائرہ خان اور نبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اب مائرہ خان ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :