Live Updates

مریم نواز کے سیاسی مستقبل کا تعین ،نواز شریف کل لندن میں اہم پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شرکت بھی متوقع خواجہ آصف ، اسحاق ڈار ، برجیس طاہر ، شہباز شریف، مریم نواز سمیت حسن اور حسین نواز بھی شریک ہونگے پارٹی کی مرکزی قیادت سے سنگین اختلافات پر چوہدری نثار کو بلایا ہی نہیں گیا شہباز شریف پارٹی صدارت کے حوالے سے نواز شریف سے واضح اور دو ٹوک بات کریں گے، اسحاق ڈار کے وزارت سے مستعفی ہونے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا ،ذرائع

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:56

مریم نواز کے سیاسی مستقبل کا تعین ،نواز شریف  کل  لندن میں اہم پارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے سیاسی مستقبل کے تعین کے لئے کل ہفتہ کو لندن میں ایک اہم پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ وفاقی وزرائ خواجہ آصف ، اسحاق ڈار ، برجیس طاہر ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز سمیت حسن اور حسین نواز بھی شریک ہونگے ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بلایا ہی نہیں گیاکیونکہ ان کے پارٹی کی مرکزی قیادت سے اختلافات سنگین ہو گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف پارٹی کی صدارت کے حوالے سے نواز شریف کے ساتھ واضح اور دو ٹوک بات کریں گے کیونکہ مریم نواز ن لیگ کی صدارت کی امیدوار بھی ہیں جسے پارٹی کے سینئر رہنما قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی کب ہو اس پر بھی تبادلہ خیال ہوگا پارٹی کی صدارت کے حوالے سے الیکشن کروانے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وزارت سے مستعفی ہونے سے متعلق بھی اس اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نہیں چاہتی کہ اسحاق ڈار وطن واپس آئیں کہ کہیں وہ پہلے کی طرح کوئی ایسا بیان ریکارڈ نہ کروا دیں جس سے ان کے لئے مشکلات بڑھ جائیں جیسا کہ انہوں نے حدیبیہ پیپیر ملز میں کروا یا تھا ان کے مستعفی ہونے سے متعلق بھی آج کے اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا اس کے ساتھ ساتھ مریم نواز کس حدتک پارٹی کے فیصلے کریں گی اس پر بھی غور ہوگا کیونکہ چوہدری نثار ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت سو کے قریب ایسے اراکین پارلیمنٹ ہیں جو کہ مریم کو پارٹی کا صدر ماننے کو تیار نہیں ہیں اور پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر بھی آج کے اجلاس میں بات ہوگی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات