جامعہ کراچی، ملازمتوں کی مد میں جامعہ کراچی سے منسوب ای میلز کی تردید

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) جامعہ کراچی کے ترجمان نے جمعہ کو جاری بیان میں مختلف ملازمتوں کے حوالے سے گردش کرنے والی جامعہ کراچی سے منسوب ای میلز کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چند روز سے چند جعلی ای میل اکائونٹس ([email protected]اور[email protected] ) کے ذریعے ای میلز پرجامعہ کراچی میں مختلف آسامیوں پر ملازمت کے لئے انٹرویوز کی مد میں رقم طلب کی جارہی ہے جن کا جامعہ کراچی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ افراد کوان کے مفاد میں یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ایسی تمام ای میلز کو نظر انداز کریں، بصورت دیگر جامعہ کراچی ذمہ دار نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :