الائی ڈگری کالج کی تعمیر میں غیر ضروری رکاوٹ کسی صورت قبول نہیں،الائی جرگہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:01

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) الائی ڈگری کالج کی تعمیر میں غیر ضروری رکاوٹ کسی صورت قبول نہیں۔ قومی منصوبہ کو ضائع نہیں ہونے دینگے مالکان کی طرف سے ریٹ بڑھانے کی موقوف کی حمایت کرتے ہے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ زمین کی ریٹ بڑھایااور الائی میں بالن پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ الائی ڈگری کالج کی تعمیر میں رکاوٹ اور الائی میں لکڑ بالن پر پابندی کے حوالہ سے الائی قوم کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

گرینڈ جرگہ نے کالج کے حوالہ سے تحصیلدار الائی اور مالکان سے بھی ملاقات کی مالکان کی موقوف سننے کے بعد جرگہ اس بات پر متفق ہوا کہ کالج جوکہ ایک قومی منصوبہ اورالائی عوام کا درینہ مطالبہ تھاجن میں روکاوٹ کسی صورت قبول نہیں البتہ مالکان کی حقوق اور جائز مطالبات کی پوری طراح حمایت کرتے ہیں ۔جرگہ نے ڈی ایف او کو متنبہ کیاکہ لکڑ بالن پرپابندی فوری ختم کیا جائے ورنہ ڈی ایف او کے خلاف کسی بڑے احتجاج سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :