اٹک کینٹ،شہرمیں انتظامیہ کی ملی بھگت سے

متعددہوٹلوںپرمہنگے اورغیرمعیاری کھانوںفروخت سرعام جاری صفائی کاناقص انتظام،چائے کا کپ 30سے 35روپے میں ملنے لگا

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:53

اٹک کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء)اٹک شہرمیں انتظامیہ کی ملی بھگت سے متعددہوٹلوںپرمہنگے اورغیرمعیاری کھانوںفروخت سرعام جاری،صفائی کاناقص انتظام،چائے کا کپ 30سے 35روپے میں ملنے لگا،شہریوں کی متعدد بار شکایات کے باوجود انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں،تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کے متعدد ہوٹلوں میں غیر معیاری اور ناقص مصالحہ جات اور گھی کا استعمال کیا جانے لگا،باسی کھانوں کی فروخت بھی جاری،کھانے کے لئے ٹوٹے پھوٹے برتن اورچائے کی گندی پیالیاں متعدد بیماریوں کا سبب بننے لگیں،متعدد ہوٹلوں میں چوہے اور کیڑے مکوڑوں کی مٹر گشت نظر آنے لگی،متعدد بار شکایات کے باوجود انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی نے ہوٹل مالکان کو کاروائی نہ کرنے کی تسلی دے رکھی ہے،ان ہوٹلوں میں ناقص مصالحہ جات اورناقص چربی سے تیار کئے گئے گھی سے تیار ہونے والے کھانوں سے شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،شہریوں نے ڈی سی اٹک،اسسٹنٹ کمشنر سے بھاری جرمانے ڈالنے کے ساتھ ساتھ اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔