قومی اسمبلی میں کورم کے معاملے پر نواز شریف سپیکر ایاز صادق سے سخت نالاں

وزیراعظم کی ہدایت پر راجہ ظفر الحق نے سپیکر ایاز صادق کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا، کورم کے معاملہ پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے اسے حل کریں، نواز شریف نے وزراء سمیت اراکین اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،سابق وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:11

قومی اسمبلی میں کورم کے معاملے پر  نواز شریف سپیکر ایاز صادق سے سخت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے سپیکر ایاز صادق کو ہنگامی طور پر اپنے چیمبر طلب کرلیا‘ راجہ ظفر الحق نے سپیکر سے کہا کورم کے معاملہ پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے اس کو حل کریں انہوں نے سپیکر کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزراء سمیت اراکین اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پارلیمنٹ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز سینیٹ میں قائد ایوان راجہ طفر الحق نے سپیکر ایاز صادق کو سے اپنے چیمبر میں بلا کر بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سپیکر ایاز صادق سے سخت نالاں ہیں اور انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہدایت کی کہ وہ سپیکر ایاز صادق کو ہدایت جاری کریں کہ مستقبل میں قومی اسمبلی میں کورم کے معاملہ پر سخت حکمت عملی اختیار کریں اور تمام وزراء اور ممبران کو ہدایت کریں کہ وہ اجلاس میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

راجہ ظفر الحق نے سپیکر کو بتایا کہ اجلاس سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ ملکر اسمبلی کو چلانے کا طریقہ کار وضع کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورم کی نشاندہی نہ کی جائے۔ راجہ ظفر الحق نے سپیکر کو بتایا کہ سابق وزیراعظم قومی اسمبلی کے اجلاس کے معاملہ پر نواز شریف سپیکر سے سخت نالاں ہیں ملاقات میں راجہ طفر الحق نے سپیکر سے کہا کہ وہ اجلاس چلانے کے لئے چیئرمین سینیٹ کا طریقہ کار اختیار کریں۔