لاہور، جاپانی اور غیر ملکی کپڑوں کے لئے مشہور اوریگا پلازہ کی چھت پر بااثر افراد کے مویشیوں کے باڑے کا انکشاف

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:11

لاہور، جاپانی اور غیر ملکی کپڑوں کے لئے مشہور اوریگا پلازہ کی چھت پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاپانی اور غیر ملکی کپڑوں کے لئے مشہور اوریگا پلازہ کی چھت پر بااثر افراد کے مویشیوں کے باڑے کا انکشاف، شہر کی معروف شاہراہ اور رہائشی علاقے گلبرگ میں مویشیوں کے بارے کا انکشاف ہوا ہے، باڑے میں 3 درجن سے زائد بکرے اور بکریاں موجود ہیں، ذرائع کے مطابق چند روز قبل پلازے میں گائے اور بھینسیں بھی موجود تھیں جس پر انتظامیہ کو شکایات موصول ہونے پر گائے اور بھینسیں منتقل کر دی گئیں، واضح رہے کہ شہری اور رہائشی علاقوں میں جانوروں کے باڑوں پر پابندی عائد ہے، گلبرگ میں باڑوں کی موجودگی انتظامیہ کی لاپرواہی کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :