جرائم پیشہ عناصرکاقلع قمع کرکے علاقے کو امن کاگہوارہ بنائینگے،ڈی پی او میاں سعید

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:58

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ضلعی پولیس سربراہ مردان ڈاکٹر میاں سعید احمدنے کہا ہے کہ طاقتور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے دنیا میں کوئی طاقتور نہیں ہے قانون کی نظر میں سب برابر ہے قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے عوام الناس جرائم کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لئے پولیس سے تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہوسکے اور ہمارا علاقہ امن کا گہوارہ بن جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزدار العلوم مفتاح العلوم ہشتنگرو کلے شیر گڑھ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر اے ایس پی تخت بھائی علی بن طارق، فرمان خان پی ار او، سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ،سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ،جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع،حبیب رسول،مولانا صفی اللہ،مشتاق سیماب تحصیل نائب ناظم مردان، مولانا عبد اللہ جان اورسعید اختر ایڈوکیٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشی،جوا بازی،ہوائی فائرنگ ،بد کاری کے اڈے،سود انڈر پلئی اورجرائم پیشہ افراد کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے جس کے لئے عوام کا تعاون از حد ضروری ہے اگر عوام تعاون کرے تو بہت جلد مردان امن کا گہوارہ بن جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنا کمپلینٹ موبائل نمبر03461117678بھی دیااور کہا کہ کسی بھی جگہ غیر قانونی سرگرمیاں نظر آئے بروقت اطلاع دے اطلاع دھندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا بھی کڑا احتساب کیا جائیگا اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور انہیں انعامات اور توصیفی اسنادسے بھی نوازا جائیگا جبکہ ناقص کاکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پولیس میں سزا ،جزا کا عمل جاری رہیگاانہوں نے کہا کہ شریف لوگوں کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے رہیں گے وہ بلا خوف وخطر میرے دفتر آسکتے ہیں اس موقع پر ڈی پی او میاں سعیداحمد کو ضلع مردان میں امن کی بحالی،جرائم کی روک تھام،معاشرے کی اصلاح اور اسلامی اقدار سے محبت کے صلے میں دار العلوم مفتاح العلوم کی طرف سے توصیفی شیلڈ اور اعزازی تلوار دیئے گئے۔

جبکہ اے ایس پی تخت بھائی علی بن طارق،ایس ایچ او شیر گڑھ ولایت شاہ اورسب انسپکٹر خان محمد کو بھی شیلڈ اور اعزازات سے نوازا گیا۔