کسان بورڈکا تمباکو خریداری کے پرچائز سنٹرز کھولنے اور30لاکھ کلو سے زائد تمباکو خریدنے کیلئے 2دن کا الٹی میٹم

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:58

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) کسان بورڈ نے تمباکو خریداری کے پرچائز سنٹرز کھولنے اور30لاکھ کلو سے زائد تمباکو خریدنے کے لئے 2دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے پیر 25 ستمبر سے احتجاجاً تمباکو جلانے کا اعلان کردیا جمعہ کی شام کسان بورڈ کے صوبائی صدر رضوان اللہ،نائب صدرعبدالاکبر اور صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالصمد صافی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹوبیکو بورڈحکام پر ملٹی نیشنل ٹوبیکو کمپنیوں کے آلہ کار اورثالث کی بجائے فریق بننے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل بورڈ حکام کی موجودگی میں ٹوبیکو کمپنیوں سے ہونے والا تحریری معاہدے میں طے پایاگیاتھاکہ زمینداروں کے پاس تمباکو کی آخری پتے تک خریداری جاری رکھی جائے گی تاہم ان کمپنیوں نے کاشتکاروں کا معاشی قتل عام کرتے ہوئے تمام پرچیز سنٹرز بند کردیئے اور15ستمبر کی بجائے 26اگست سرپلس ڈیٹ قراردیاکسان بورڈ کے عہدیداروںنے الزام عائد کیاکہ ٹو بیکو بورڈ کی ملی بھگت سے مڈل مین کے ذریعے کم نرخوں پر خریداری کا منصوبہ بنایاگیا اورزمینداروں کو پے منٹ کے لئے دوماہ کی بجائے چارماہ کا وقت دیاجارہاہے جو سراسر ظلم وناانصافی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت 30لاکھ کلوگرام سے زائد تمباکو زمینداروں کے پاس موجودہیں انہوںنے خبردارکیاکہ دو دن کے اندراندر پرچیز سنٹر نہ کھولے گئے تو باقاعدہ عملی احتجاج شروع کیاجائے گا اورپہلے مرحلے میں 25ستمبر سے احتجاجاًتمباکو جلائی جائے گی ۔