گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ سودائی کی گری چاردیواری تاحال تعمیرنہ کی جاسکی

صوبائی وزیرسمیت اعلیٰ حکام کی عدم دلچسپی، بچیاں اورٹیچرزعدم تحفظ کا شکار،کئی طالبات کا سکول جانا بند کردیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنرراولپنڈی سے نوٹس لینے کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 20:02

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ سودائی کی گری چاردیواری تاحال تعمیرنہ ..
حضرو اٹک (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔22ستمبر2017ء ) : صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ اور منتخب نمائندوں کے تعلیمی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، یونین کونسل شینکہ تحصیل حضرو کے دیہات ڈیرہ سودائی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی چار ماہ سے زمین بوس دیواریں تعمیر نہ کی جا سکیں ، بچیاں اور ٹیچرز عدم تحفظ کا شکار ، والدین نے کئی طالبات کو سکول جانے سے روک دیا، سکول کی حالت زار نے منتخب نمائندوں کو بے نقاب کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈی جی محکمہ اینٹی کرپشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ سودائی کی دیواریں چار ماہ قبل شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث گر گئی تھیں جس بابت صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ ، چیئرمین یو سی شینکہ مولانا جابر علی خان، ڈی سی اور محکمہ تعلیم اٹک کے افسران کو آگاہ کر دیا گیا تھا مگر تاحال نہ تو سکول کی دیواریں تعمیر کی جا سکیں ہیں نہ ہی سکول کی حالت زار کو ٹھیک کیا گیا ہے جس سے سکول آنے والی طالبات کے ساتھ ساتھ استانیاں بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے بڑی بچیوں اور خواتین سٹاف کو پردے کے بھی مسائل کا سامنا ہے ، سکول کی طالبات ، ان کے والدین اور عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، کمشنر راولپنڈی اور ڈی جی محکمہ اینٹی کرپشن سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :