ضلع کونسل مردان کا اجلاس 27ستمبرکوطلب

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:58

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ضلعی نائب ناظم اسد علی نے کونسل کا اجلاس 27ستمبر بد ھ کے روز صبح دس بجے ضلعی اسمبلی ہال میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کے تیار کردہ بائی لاز کی منظوری،ترقیاتی فنڈ میںتاخیر اور امیر محمد خان پارک کی ہاؤسنگ سکیم میں تبدیلی پر بحث کی جائیگی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چار سال بعد ضلعی اسمبلی ہال میں تزین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد پہلا اجلاس ہو رہا ہے۔