فاٹا اصلاحات قبائلی عوام کے توقعات کے عین مطابق محمدنواز شریف

کاایجنڈاہے،امیرمقام

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:58

فاٹا اصلاحات قبائلی عوام کے توقعات کے عین مطابق محمدنواز شریف
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹا کوقومی دھارے میںلانے کا سہرا محمدنوازشریف اورانکی حکومت کے سرہے،فاٹااصلاحات قبائلی عوام کے توقعات کے عین مطابق محمدنواز شریف کا ایجنڈاہے،عمران خان جب بھی خیبرپختونخوامیںنام نہادتبدیلی کی بات کرتاہے توخیبرپختونخواکے عوام کوخواب ہی محسوس ہوتاہے کیونکہ نام نہادتبدیلی کی حقیقت سے دور تک تعلق نہیںہوتا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے کھانے کے اورجبکہ دکھانے کے اوردانت ہے، 90دن بدعنوانی ختم کرنے کے بلندوبانگ دعوے کرنیوالوںنے الیکشن کمیشن ہی ختم کردیا،عمران خان کی تبدیلی صرف گلے شکوے، رونا، الزام تراشی اوردشنام طرازی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قوم عدالت اورالیکشن کمیشن عمران خان سے بیرون ممالک میںاکٹھے کئے گئے چندے کاحساب مانگ رہے ہیںوہ حساب دینے کی بجائے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے درہ آدم خیل میںایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ دشنام طرازی اورجھوٹ بول کرعوام کی آنکھوںمیںدھول جھونکنے سے ملک نہیں چل سکتے،ملک کی ترقی میںرخنے ڈالنے والوںکانام میرجعفر کیساتھ لگایاجائے یہ عناصرمیرجعفرثانی ہیں،پنجاب فتح کرنے کی جنون کے باعث عمران خان کے ہاتھ سے خیبرپختونخوابھی نکل گیاہے،صوبے کے ڈاکٹر،اساتذہ،مزدور،محنت کش کسانوںسمیت تمام طبقات تخریب انصاف کی نام نہادتبدیلی سے نجات کیلئے سڑکوںپرنکل رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان کی سیاست مانندصوبائی حکومت بھی ناکام ہوچکی ہے بس2018کے عام انتخابات میںرسمی اعلان باقی ہے،نوازشریف کیخلاف تحریک چلاکرعمران کی اپنی سیاسی ساکھ ٹمٹمارہی ہے، عمران نیازی خیبرپختونخواسے بھاگ گیاہے تلاش گمشدگی کے اشتہارات شائع کریںگے،بقوم عمران نیازی اللہ کاشکرہے کہ 2013میں عمران خان کووفاق میںحکومت نہیںملی ورنہ صوبے جیساحال وفاق میںبھی ہوتا۔

انہوںنے کہاکہ حلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات عمران نیازی کے سیاسی تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا،دوسروںکوقانون کادرس دینے والاقانون سے بھاگ رہاہے،وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ آئندہ انتخابات میںہم ترقی کاایجنڈاپیش کریںگے،عمران خان کے مقدرمیںصرف رونالکھاہے،وزارت عظمیٰ خیالی پلائوہے جوکوئی بھی دیکھ سکتاہے۔انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میںخیبرپختونخوامیںحقیقی انقلاب آنے والاہے،اگلے پانچ سال میںخیبرپختونخواکی تقدیربدل دیںگے۔

متعلقہ عنوان :