حکومت پنجاب کی ہٹیاں سے جہانیاں چوک تک کارپٹ روڈ کیلئے 20کروڑ کی گرانٹ جاری، منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:58

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ہٹیاں سے جہانیاں چوک تک کارپٹ روڈ کیلئے 20کروڑ کی گرانٹ جاری کر دی ہے منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا شہید شجاع خانزادہ کے جاری منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں خادم پنجاب کے مشکور ہیں کہ انہوںنے چھچھ کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھا چھچھ کے عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ریاض سرجری پل اور نزو پل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کارپٹ روڈ پر بھی کام شروع کر کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی چھچھ کے سکولوں میں کمپیوٹر لیب کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہوں انہوںنے کہا کہ چھچھ کی عوام جانتی ہے کہ کس خاندان نے چھچھ کو کیا دیا ہے آج کل نئے سیاسی میدان میں اتر آئے ہیں جو عوام کو سبز باغ دکھا کر بیوقوف نہیں بنا سکتے عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ شادیخان نے ہمیشہ خدمت ،اخلاق ،کردار اور شرافت کی سیاست کی ہے تھانہ کچہری اور غنڈہ گردی کی سیاست ہمارا وطیرہ نہیں جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پنجاب کے کرکٹ گرائونڈ ز کو آباد کر رہے ہیں اور ان کھیلوں کے حوالے سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چھچھ کے عوام کی مفاد کی بات کی ہے اور ان کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے۔

متعلقہ عنوان :