وزیر اعظم پاکستان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر پالیسی کے حوالے سے خطاب کر کے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل جیت لیے،ضلع اٹک میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں سے عوام کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:58

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میں کشمیر پالیسی کے حوالے سے خطاب کر کے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کی آواز اٹھائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میں عالمی لیڈروں کے سامنے کشمیری کا مسئلہ اجاگر کر کے محب الوطنی کا ثبوت دیا ہے جس طرح انہوںنے کشمیر میں جاری بھاری مظالم سے عالمی دنیا کو آگاہ کیا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائی یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی طر ف سے بہترین خطاب کشمیریوں کی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ان پر بھارتی مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ضلع اٹک میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں سے حلقہ کے عوام کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی لیگی قیادت نے جس طرح ان ساڑھے چار سال کے دوران اٹک کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اربوں روپے کے فنڈ دیئے جس پر عوام لیگی قیادت کے مشکور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اٹک مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے آنیوالے انتخابات میں لیگی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :