شیخ رشید کاسینیٹ سے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002میں ترمیم کے بل کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:52

شیخ رشید کاسینیٹ سے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002میں ترمیم کے بل کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے سینیٹ سے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002میں ترمیم کے بل کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ،ْیہ لوگ سرعام عدالت کے فیصلے کو چیلنج کررہے ہیں جس سے ملک کو نقصان ہوگا ،ْیہ نہیں ہوسکتا کہ نااہل لوگ پارٹی چلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ سے پاس ہونے والے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔خیال رہے کہ سینیٹ میں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے تحت عدالت سے نااہل ہونیوالا شخص کسی بھی پارٹی کا سر براہ بن سکے گا،انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہوکر سینیٹ میں آیا تھا،اس کے تحت کوئی بھی شہری جو سرکاری ملازم نہ ہو وہ اپنی سیاسی پارٹی بھی بنا سکے گا۔واضح رہے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء میں ترمیم کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مسلم لیگ ن کے صدر بننے کی راہ بھی ہموا ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :