برطانوی ہوٹل نے پی آئی اے عملے کو کمرہ دینے سے انکار کردیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:50

برطانوی ہوٹل نے پی آئی اے عملے کو کمرہ دینے سے انکار کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے چرچے اب یورپ میں بھی ہونے لگے، برطانوی ہوٹل’’ریوران‘‘کی انتظامیہ نے پی آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی وجہ سے خواتین خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہیں، پی آئی اے عملہ خواتین اسٹاف ممبر کے موبائل نمبر مانگتا ہے لہذا جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہوٹل انتظامیہ پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کے لیے کمرے نہیں دے گی۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے کے طیارے سے بھاری مقدار میں ہیروئین بھی برآمد ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :