جنیوا میں آزاد بلوچستان کے نام سے لگے سائن بورڈز کے پیچھے سوئٹزر لینڈ اور پاکستان دشمن چند علیحدگی پسند پاکستان دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے جو پاکستان کوتوڑنے کی سازشیں کر رہے ہیں سوئٹز ر لینڈ ان کے ویزے منسوخ کرے اور انٹر پول پولیس کے ذریعے ان ملک دشمن اور دہشت گرد براہمداغ بگٹی اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے

چیف زادہ بگٹی قبائل وسابق ممبربلوچستان اسمبلی میر طارق حسین مسوری بگٹی کی ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) چیف زادہ بگٹی قبائل وسابق ممبربلوچستان اسمبلی میر طارق حسین مسوری بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کے قاتل الطاف حسین اور براہمداغ بگٹی لندن میں بیٹھ کر بھارت کے اشاروں پر پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور سی پیک کے دشمن ہیں۔ جنیوا میں آزاد بلوچستان کے نام سے لگے سائن بورڈز کے پیچھے سوئزر لینڈ اور پاکستان دشمن چند علیحدگی پسند پاکستان دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے جو پاکستان کوتوڑنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

سوئز ر لینڈ ان کے ویزے منسوخ کرے اور انٹر پول پولیس ان ملک دشمن اور دہشت گرد براہمداغ بگٹی اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پر یس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر بہلیل بگٹی، محمد اسلم بگٹی، ناصر بگٹی، سراج احمد بگٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ براہمداغ بگٹی اور ان کے ساتھیوں نے بلوچستان کی عوام اور پاک افواج کے جوانوں پر حملے کئے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے سی پیک منصوبہ کی وجہ سے نہ صرف بلوچستان میں خوشحالی آئے گی بلکہ ملک بھر میں معیشت بہتر ہو گی اور ترقی و خوشحالی ہو گی پاکستان دشمن برہمداغ بگٹی اور ان کا گروہ افغانستان کے راستے بلوچستان میں ملحقہ سرحدی علاقوں میں افواج پاکستان اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں یورپ جو کہ ہر دور میں دہشت گردی کی مخالفت کرتا رہا آج براہمداغ بگٹی جیسے دہشت گردوں کو وپ پال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے لیکن براہمداغ بگٹی جو کہ نہ سردار ہیں نہ وہاں کے نمائندہ ہیں اور نہ ہی عوامی نمائندہ بن سکتے ہیں ان کے جتنے بھی ساتھی تھے وہ 99فی صد قومی دھارے میں آ چکے ہیں درحقیقت براہمداغ بگٹی اپنے خاندان کی سرداری حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہا ہے اور خاندانی لڑائی جھگڑے کو بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کانام دے رہا ہے اور اسی وجہ سے اس نے سوئزر لینڈ میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے حالانکہ یہ نہ تو بلوچ ہے اور نہ ہی بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑنے کا حامی ہے بلکہ صرف وصرف یہ اپنے کزن میر علی بگٹی کو ختم کرنے کے درپے ہے تاکہ سرداری حاصل کرے لیکن بگٹی قبائل کے رسم و رواج کے مطابق دور دور تک اس کا سرداری کا کوئی حق نہیں بنتا انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے انشائ اللہ سی پیک منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا بلوچستان کی بلوچ قوم ملک وقوم کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔