حکمران مسائل حل کرنے کی بجائے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،

نواز شریف کو سپریم کورٹ نے کرپشن کے الزامات پر نااہل کیا ، ان کے خلاف نیب میں چلنے والے کیسز کا فیصلہ بھی ان کے مستقبل پر اثر انداز ہو گا پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر افتخار محمد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:46

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ ملک گھمبیر مسائل میں گھرا ہوا ہے حکمران مسائل حل کرنے کی بجائے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے کرپشن کے الزامات پر نااہل کیا نواز شریف کے خلاف نیب میں چلنے والے کیسز کا فیصلہ بھی ان کے مستقبل پر اثر انداز ہو گا۔

وہ جمعہ کو فتح جنگ میں فرخ شہزاد اعوان ایڈووکیٹ کے سسر معروف تاجر حاجی عبدالعزیز کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر شیخ احسن الدین ،جنرل سیکرٹری وہاب بلوچ ،عامر محمود ،فالخ محمود ،راجہ ادریس ،فتح جنگ بار کے وکلاء محرم خان ،ملک سعید اعوان ،معین اقبال ،اسماء محبوب ،احمد حسن خان ،ملک الطاف ،چوہدری طارق قطب ، ملک الیاس، عدیل خان ،ملک نثار احمد ،سجاد خان ،انجمن تاجراں کے سرپرست اعلیٰ حاجی سلیمان اعوان ،سیٹھ پرویز ،فراز افضل ودیگر بھی موجود تھے افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کیلئے ہے، غریب اور امیر کیلئے ایک جیسا قانون نافذ ہونا چاہیئے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔