نواز شریف کو پانامہ کیس میں اپیل کا حق نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:46

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اپیل کا حق نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سینئرقانون دان اے کے ڈوگر کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔آرٹیکل 184(3) اسلامی قوانین کے متصادم ہے، درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اپیل کا حق ملنا ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس حق سے انحراف نہیں کیا جاسکتا، نواز شریف کو بھی پانامہ کے فیصلے میں اپیل کا حق ملنا چاہیے۔