آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر کا خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

تھامس ڈریو کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوںکی تعریف

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:44

آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر کا خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ، برطانوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :